حیدرآباد: پولیس اہلکار اپنی3 بچیوں کو فروخت کرنے مجبور

جیل سپرنٹنڈنٹ کے باہر کے کام کرنے سے انکار پر تنخواہ بند کردی گئی، ہیڈ کانسٹیبل توفیق
  حیدر آباد (آئی این پی ) حیدرآباد میں پولیس اہلکار اپنی تین بچیوں کو فروخت کرنے پریس کلب کے باہر پہنچ گیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ چار مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے، اس لیے مجبوراً بچیاں فروخت کرنے آیا ہوں۔ہیڈ کانسٹیبل توفیق حسین لیڈیز جیل حیدرآباد میں تعینات ہے، جس نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے اپیل کی ہے کہ میری تنخواہ کا مسئلہ حل کریں۔ہیڈ کانسٹیبل کا الزام ہے جیل سپرنٹنڈنٹ بغیر پٹرول دیے باہر کے کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں، باہر کے کام کرنے سے انکار پر تنخواہ بند کردی ہے۔ہیڈ کانسٹیبل توفیق نے اپیل کی کہ میری تنخواہ شروع کی جائے اور لیڈیز جیل سے ٹرانسفر کیا جائے۔