نکاح خواں کی تعلیمی قابلیت میٹرک کرنے کی منظوری

لاہور (آن لائن)پنجاب کی کابینہ کمیٹی نے محکمہ بلدیات پنجاب کی سفارش پر نکاح خواں کی تعلیمی قابلیت میٹرک  یا کسی بھی  مستند دینی مدرسہ سے میٹرک کے برابر تعلیم کرنے کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بل وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانونی شکل اختیار کر جائے گا۔