1421ٹریفک حادثات،762افراد لہولہان

76 فیصد حادثات موٹرسائیکلز کے تھے65 کم عمر ڈرائیور،612مسافر ،194 پیدل چلنے والے متاثر
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1421ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 762افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔924معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔     ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 890ڈرائیوز،65کم عمرڈرائیور،612مسافراور194پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ246ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت297متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 90حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد84حادثات میں 88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1696متاثرین میں 1309مرد اور387خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 294فراد کی اوسط عمر18سال سے کم918افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ484زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1487موٹرسائیکلز،92 آٹورکشے،206کاریں،33وین،16مسافر بسیں،39ٹرک اور84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔