72 گھنٹوں میں 335ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ نے31 اشتہاری ،238 ریکارڈ یافتہ ،51عادی مجرموں کو حراست میں لے لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ملکی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈولفن اسکواڈ نے اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن شروع کر رکھا ہیترجمان ڈولفن کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 31 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر 335 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ گرفتار افراد پر سنگین نوعیت کے جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ نے کارروائیوں کے دوران 238 ریکارڈ یافتہ جبکہ 51 عادی مجرمان کو حراست میں لیا، اس کے علاوہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 15 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے چیکنگ پوائنٹس پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دے کر پولیس سے تعاون کریں۔