متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں وقاص سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,مغل پورہ میں جمشید سے 1لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں عبدالرحمان سے1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون,ماڈل ٹاون میں وسیم سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,ہنجروال میں دلاور سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ستوکتلہ اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ ساندہ بادامی باغ اور وحدت کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔