کولمبیا کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا ہے: چینی صدر

 اکتوبر 2023 میں، صدرپیٹرو نے چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا، جس میں ان کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات رہی
    بیجنگ(یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ اور کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتالیسویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے 45 سالوں کے دوران دونوں فریقوں نے ہمیشہ برابری اور باہمی احترام کے اصولوں پر دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 میں، صدر پیٹرو نے چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا، جس میں ان کی صدر کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات رہی ،دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا گیا جس سے چین کولمبیا تعلقات ایک نئے عہد میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین کولمبیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اورسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا اور مضبوط بنانے ، چین اور لاطینی امریکا کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لیے صدر پیٹرو کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔