آج صوابی جلسے کے لئے بھی وزیراعلی نے پارٹی کو 50 لاکھ روپے دئیے ہیں:ذرائع
پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اب تک 50 کروڑ روپے خرچ کردئیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جلسوں اور احتجاج پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جب کہ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیراعلی نے اپنی جیب سے کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے جلسے کے لیے بھی وزیراعلی نے پارٹی کو 50 لاکھ روپے دئیے ہیں جب کہ قافلے میں شامل سیکڑوں گاڑیوں کے کر ایوں کی ادائیگی کردی گئی ہے