پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انا اور پاگل پن کا سلسلہ نیا نہیں ہے، انہوں نے پہلے بھی حکومت کے خلاف غلیظ اور بدتمیزی پر مبنی بیانات دئیے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے نامناسب بیانات سے کبھی لاتعلقی ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دن 300 سے زائد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ اقدام ملکی سلامتی اور استحکام کے خلاف تھا، جس کی سزا آئین میں موجود ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی ملک دشمن عناصر کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک کے خلاف دشمنی کرے تو یہ آزادی رائے نہیں کہلاتی۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے، لیکن انہیں سمجھانے پر وہ صرف گالی دیتے ہیں، اور یہی رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ ایسے اقدامات ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور قانون کے مطابق ان پر کارروائی ضروری ہے۔