اسرائیلی آرمی چیف کا اعلان: غزہ میں یلو لائن کو نئی سرحد قرار دیا

اسرائیلی آرمی چیف کا اعلان: غزہ میں یلو لائن کو نئی سرحد قرار دیا

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم اعلان کیا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت جاری انخلا کا عمل اب ایک نئی سرحد کے طور پر یلو لائن کو تسلیم کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یلو لائن صرف ایک لائن نہیں بلکہ ایک جدید دفاعی سرحد ہے، جس کے بعد غزہ کی سرزمین اسرائیل کے لیے ایک نئی سرحد تصور کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اقدام جنگ بندی کے معاہدے کے تحت عمل میں آیا ہے، جو 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہوا تھا۔ اس معاہدے کے مطابق، اسرائیلی فوجیں یلو لائن سے پیچھے ہٹیں گی اور غزہ کے علاقے سے اپنی فوجی موجودگی کو کم کرے گی۔ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں، اسرائیل کو مزید علاقے خالی کرنے ہوں گے تاکہ غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لیے ایک عبوری اتھارٹی قائم کی جا سکے۔اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنی سرحدی حدود کو نئے سرے سے ڈیفائن کر رہا ہے اور آئندہ کے اقدامات کے لیے تیاریاں مکمل کر رہا ہے، جس کا مقصد علاقے میں استحکام اور امن قائم کرنا ہے۔