لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول ، گیس اب 3اوقات میں ملے گی

صبح، شام 30:5سے30:8، دوپہر30:11تا30:1میسر ہوگی
دسمبر تا فروری پنجاب اور پختونخوا کیلئے نیا گیس شیڈول جاری کیا گیا
لاہور،پشاور(خصوصی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق دسمبر سے فروری تک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 3 اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہوگی۔ صارفین اسی دوران ناشتہ کھانا بناسکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق صبح ساڑھے 5سے ساڑھے 8 گیس آئے گی، دوپہرساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس ملے گی۔ شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی۔سوئی گیس حکام کے مطابق صنعتی سیکٹر کیلئے لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، سردیوں میں کئی گناگیس کی طلب بڑھ چکی ہے، سسٹم میں گیس موجود ہے، قلت کا سامنانہیں۔ گیس مہنگی ہے، صارفین بھی ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔