لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے، جس کے نتیجے میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 408 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ سول سیکرٹریٹ میں یہ شرح 870، کینٹ میں 828، عسکری ٹین میں 386 اور اقبال ٹاؤن میں 228 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں آلودگی کی شرح 206، بیدیاں روڈ پر 199 اور گلبرگ ٹو میں 194 ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اور موسم میں خنکی برقرار رہے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید آلودگی شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور کم آلودگی والے اوقات میں سرگرمیاں انجام دیں۔