برطانیہ ،مسلمان پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی حجاب متعارف کرانے کا فیصلہ

لندن(آئی این پی )برطانیہ نے پولیس یونیفارم میں مسلمان خواتین کیلئے خصوصی حجاب متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے کوئک ریلیز سسٹم والا خصوصی حجاب متعارف کرایا گیاہے۔ یہ جدید حجاب خواتین اہلکاروں کو ممکنہ کھینچا تانی کے دوران گلا گھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حجاب کانچلا حصہ زور سے کھینچے جانے پر فورا الگ ہو جاتا ہے۔