ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 3400 ڈالر پر پہنچ گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا رجحان اور مقامی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے۔