کراچی: ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال:
عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 368 ڈالرز کا ہوگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے اور ڈالر کے اثرات کی وجہ سے ہوا ہے۔