پاکستان میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1 ہزار 428 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 2 ہزار 645 ڈالرز فی اونس کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی، مگر آج اضافے کی وجہ عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔