لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ آبپاشی میں وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا،اجلاس میں بارشی پانی کے ذریعے زیر زمین پانی کے ذخیرے کو بڑھانے کے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،وزیر آبپاشی نے ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کا آبی مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔ اجلاس میں محکمہ بھر میں جاری شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری آبپاشی نے اجلاس میں اگلے دو مہینوں کی موسمی صورتحال کے پیش نظر فیلڈ عملے کو دریا ئوں اور نالوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی ہدایت کی۔