گلبرگ سے 2 منشیات فروش گرفتار

ملزمان سی بی ڈی اور ایف سی کچی آبادی کے قریب سے گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن ہے۔ گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سی بی ڈی پنجاب کے قریب اور ایف سی کچی آبادی سے گرفتار کیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 300 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان کا گلبرگ اور ملحقہ علاقوں میں چل پھر کر منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان اشفاق اور ندیم کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔