تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ‏تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا، ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا اور دنیا کو جنگ سے بچانے میں پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے گی، یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، اور عالمی و علاقائی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، اور انشاء اللہ پاکستان میں امن معاہدے کے مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے میں پاکستان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔