برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تہنیتی پیغام میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو سراہتے ہوئے سیز فائر میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات اور سفارتی اقدامات کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے لیے وہ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔