بہاولنگر:پچھلے ماہ 1156ملزم گرفتار،

بہاولنگر(خصوصی رپورٹ ) گزشتہ ماہ میں ضلعی پولیس نے 1156 ملزموں کو گرفتار کیا ، جن میں 354 اشتہاری ملزم اور 183عدالتی مفروران بھی شامل ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ حافظ کامران اصغر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس نے 2 گینگز کو ٹریس کر کے 7 ملزموں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے4 لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ بر آمد کیا، پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 70 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکور کیا اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 62 ملزموں کوگرفتار کیا گیا اور آن سے ناجائزاسلحہ بر آمد کیا ، 137 منشیات فروش گرفتار کیے، آن کے قبضہ سے39 کلو چرس، 3کلوسے زائد ہیروئن، 342گرام آئس، 25 سو لٹر شراب اور389 لیٹر لہن بھی قبضہ بر آمد ہوا ہے۔