اساتذہ کے سکولوں سے غائب ہونے کی 1400شکایات

 گریجوایٹ کالج پتوکی میں دوست کی جگہ کیمسٹری کا پرچہ دینے والا پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سرکاری سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ ڈیوٹی سے غائب ہونے پر وزیر تعلیم نے سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر تعلیم کی ہیلپ لائن پر اساتذہ کی غیر حاضری کی شکایات کے انبار لگ گئے۔ 14 سو افراد نے سکولوں میں ٹیچرز غائب ہونے کی شکایات کیں ،کہا گیا ہے کہ ٹیچرز موجود نہیں یا اپنی جگہ کسی اور کو تعینات کرگئے ہیں۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف ایکشن ہوگا۔دوسری طرف لاہور بورڈ کے زیر اہتمام جاری نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران گریجوایٹ کالج پتوکی میں جعلی امیدوار عابد حسین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، جو اپنے دوست احمد بلال کی جگہ کیمسٹری کا پرچہ دے رہا تھا۔