لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیراکوٹ میں طیب سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، رنگ محل میں باقر سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں مظہر سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ مصری شاہ میں اشرف سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ ریس کورس میں شاہ میر سے اڑھائی لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شادمان اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، وحدت کالونی اور لوہاری سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔