پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگارِشہداء پرسلامی ، ایڈجوٹنٹ جنرل آرمی نے فا تحہ خوانی کی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یومِ دفاع وشہداء کے موقع پرجی ایچ کیو راولپنڈی، ملیرگیریڑن اور بلوچستان میں پْروقارتقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جی ایچ کیومیں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے یادگارِشہداء پرسلامی پیش کی۔ ایڈجوٹنٹ جنرل پاکستان آرمی نے یادگارِشہدا ء پرحاضری دی اورپھول رکھے۔ تقریب کے دوران ایڈجوٹنٹ جنرل نے شہداء کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہارکیا۔ شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ایڈجوٹنٹ جنرل نے مسائل سنے اورہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ ، کورکمانڈرکراچی سمیت سندھ رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ اورکورکمانڈرکراچی نے یادگارِشہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی اوردعا کی۔