لاہور(آئی این پی )عوام اور صنعتی شعبے کیلئے خوشخبری ، ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی ہونے سے کمپنی میں ایل این جی پر نصب کنکشنز کے بلوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 1000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی بنیاد پر کمی ہو گئی،رواں ماہ ایل این جی پر صارفین کے لئے بلنگ ریٹ 4200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ ایل این جی کی قیمت 5200 روپے مقرر کی گئی تھی۔