سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، مزید اضافے کا امکان

سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، مزید اضافے کا امکان

کراچی میں سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 3,955 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس اضافے کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1,500 روپے کے اضافہ کے ساتھ 4,16,778 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے بڑھ کر 3,57,319 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔