تاخیر کی وجوہات پاور پلانٹس کا لیٹ آنا ،تکنیکی خرابیاں تھیں: بریفنگ
ڈیجیٹل تبدیلی کیساتھ وقت کی پابندی ترجیح :حنیف عباسی کی حکام کو ہدایت
اسلام آباد (خصوصیرپورٹ )وزیرریلوے نے ٹرینوں کی تاخیر پر نوٹس لے لیا،ٹرینوں میں تاخیر پروزیرریلوے نے حکام پرشدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے تمام ڈویڑنزاور ہیڈکوارٹر زکو سخت ہدایت جاری کردیں،پیرکووزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ ریلوے نے ٹرینوں کی تاخیر پر سخت نوٹس لیا،جبکہ وزیرِ ریلوے اجلاس میں حکام پر شدید برہم بھی ہوئے ،گزشتہ روز متعدد ٹرینوں کی تاخیر پر اظہارِ برہمی کا اظہارکرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے تمام ڈویڑنز اور ہیڈکوارٹرز کو سخت ہدایت جاری کردیں ،وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو 10 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے حکم دیاہے کہ تاخیری نظام کی وجوہات دور کی جائیں،اجلاس کو بتایا گیا کہ تاخیر کی بڑی وجوہات پاور پلانٹس کا لیٹ آنا اور تکنیکی خرابیاں تھیں، محمد حنیف عباسی نے کہاکہ جدیدیت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،جب تک مسافر وقت پر اپنی منزل تک نہیں پہنچیں گے، ریلوے مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکتا ،وقت کی پابندی، سہولت اور شفافیت ریلوے کی نئی سمت ہے۔