میاں عادل کے بیٹے احمد جاوید کا قتل،4افراد زیر حراست

 پارٹی میں احمدجاوید کاملزموں ابوبکراورعبدالستارکے ساتھ جھگڑاہواتھا
دیفنس فیز9 میزبان نے صلح کیلئے فریقین کو بلایا،سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئرکے علاقے میں نجی کالجزکے مالک میاں عادل کے بیٹے کاقتل گزشتہ روزڈیفنس 9میں ہونیوالے قتل کے مزیدحقائق سامنے آ گئے ڈانس پارٹی میں بننے والاتنازعہ نوجوان کی جان لے گیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق احمدجاویدکوگزشتہ ہفتے ہونیوالی لڑائی کے بدلے دوستوں نے قتل کیا، پارٹی میں مقتول احمدجاوید کاملزمان ابوبکراورعبدالستارکے درمیان جھگڑاہواتھاملزمان اور مقتول کے درمیان جھگڑا لڑکی سے دوستی کرنے پر ہوا تھا،گزشتہ رات دوبارہ ملزمان مقتول اورانکے مشترکہ دوست دیفنس فیز9 میں اکٹھے ہوئے تھے، شبہ ہے کل کی پارٹی کے میزبان نے صلح کروانے کیلئے دونوں فریقین کوبلایاتھاپولیس نے3خواتین سمیت 4افرادکوحراست میں لیکربیانات قلمبندکئے،فائرنگ کے باعث مقتول کاڈرائیوربھی زخمی ہوا،فائرنگ کے بعدمقتول کے ڈرائیورسہراب نے اہلخانہ کواطلاع دی پولیس نے مقتول کے والدمیاں عادل رشیدکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزمان گرفتار کرکے مزید حقائق سامنے لائیں گے۔ڈیفنس فیز 9میں نجی کالجز کے مالک میاں عادل کے بیٹے کاقتل ڈی بلاک میں ہونیوالی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اتوار کی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا، ملزمان گھر کے اندر سے باہر فائرنگ کرتے آتے ہیں۔ملزمان گھر کے باہر احمد جاوید کی گاڑی پر بھی گولیاں برساتے ہیں،ملزمان فائرنگ کے بعد 2 گاڑیوں میں فرار ہو جاتے ہیں ملزمان کے جانے کے بعدمقتول اوراسکے ڈرائیور کواٹھاکرگاڑی میں ڈالاجاتاہے،مقتول اوراسکے ڈرائیورکوہسپتال لیجانے کیلئے سکیورٹی گارڈ گاڑی میں ڈالتے ہیں۔پولیس کے مطابق 29سالہ احمد جاوید میاں عادل کا اکلوتا بیٹا تھا مقدمے میں نامزد ملزمان ابوبکراورعبدالستارتاحال گرفتارنہیں ہو سکے۔