23 سالہ حنا نعیم گھر میں کپڑے دھو رہی تھی واشنگ مشین سے کرنٹ لگ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے آہلووالاروڈ پر پنجاب پارک کے قریب 23 سالہ حنا نعیم گھر میں کپڑے دھو رہی تھی کہ واشنگ مشین سے اچانک کرنٹ لگنے سیوہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔