نوشہرہ،پولیومہم میں پولیس اہلکارکوشہیدکرنیوالا دہشتگرد ہلاک

انتخاب کانسٹیبل مقصودکونشانہ بناکر رائفل ،بلٹ پروف جیکٹ،موبائل چھین کرفرارہوا
نظام پورمیں سی ٹی ڈی فائرنگ تبادلہ میں ماراگیا دہشتگردکالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈرتھا
نوشہرہ (خصوصی رپورٹ)نظام پور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کیدوران کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر انتخاب عالم فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا، نظام پور کے پہاڑی علاقے گڑنگ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد اشتہاری انتخاب عالم کی خفیہ کمین گاہ پر موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے بدھ کی الصبح آپریشن کیا،یہ دہشتگرد15اکتوبر 2025کو پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل مقصود علی کو نشانہ بناکر سرکاری رائفل ،بلٹ پروف جیکٹ اور موبائل چھین کر فرار ہوا تھا ،سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی،سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دھشت گردسے شہید پولیس کانسٹیبل مقصود علی کی سرکاری رائفل،موبائل فون اور بلٹ پروف جیکٹ سمیت جدید اسلحہ بر آمد کرلیاگیا، دہشتگرد کے خلاف مختلف سنگین مقدمات درج تھے۔