وہاڑی پولیس کو مطلوب اشتہاری پکڑاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)وہاڑی پولیس کو اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ڈیفنس اے کے علاقے میں ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا جب اس کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا پی او نکلا۔ ملزم اغوا کے مقدمہ میں وہاڑی پولیس کو مطلوب ہے ،اس کیخلاف وہاڑی تھانہ صدر میلسی میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج تھا اورملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا۔ بعد ازاں ملزم ناصر کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس اے کے حوالے کر دیا گیا۔