لاہور (کرائم رپورٹر) سموگ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ترجمان سیف سٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آلودگی پھیلانے کی 400 سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔دھواں چھوڑنے والی 200 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 12 صنعتی مقامات سے نکلنے والے دھوئیں کی نشاندہی کر کے رپورٹس کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوائی گئی ہیں۔سیف سٹی ڈرونز کے ذریعے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی بھی مسلسل نگرانی جاری ہے ڈرون فوٹیج کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کو بروقت نشاندہی کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیمزید برآں شاہراؤں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان سیف سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سموگ پھیلانے والی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں تاکہ ماحول کو صاف اور صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔