3اشتہاری چور خواتین گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی،3اشتہاری خواتین چور گرفتار کر لیں ،ترجمان کے مطابق چوکی ہنجروال پولیس نے گھروں سے چوری کی وارداتیں کر کے فرار ہونے والی پولیس کومطلوب لسٹڈ اشتہاری ملزمہ اقصٰی، فروا اور مریم کو گرفتار کر کے سبزہ زار پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں سبزہ زار پولیس کو 3 سال سے مطلوب تھیں، جن کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔