اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار رومیسہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنے ایک سابق شاگرد کی طرف سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی تھی، جس پر وہ حیران رہ گئیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے طلباء کو ٹیوشن پڑھائی تاکہ وہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں۔رومیسہ خان نے یہ بھی بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبہ میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے اپنی والدہ کو رشتے کے لیے گھر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پیغام پڑھ کر وہ مسکرا دیں کیونکہ اس واقعے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اپنے شاگردوں سے عمر میں زیادہ بڑی نہیں تھیں، اس لیے انہوں نے اس پیشکش کو ہنسی مذاق میں ٹال دیا۔واضح رہے کہ رومیسہ خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا تھا، جہاں ان کی مقبولیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ بعدازاں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔