مریم نواز بیرون ملک دورے کے لیے جنیوا روانہ، طبی معائنہ کروائیں گی

مریم نواز بیرون ملک دورے کے لیے جنیوا روانہ، طبی معائنہ کروائیں گی

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیرون ملک دورے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہو گئیں۔

مریم نواز نے لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے جنیوا کا سفر کیا، جہاں وہ اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنہ کروائیں گی۔ ان کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ہیں، اور مریم نواز 12 نومبر کو وطن واپس آئیں گی۔مریم نواز کو گلے کی شدید انفیکشن کے باعث گزشتہ ہفتے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں 12 گھنٹے تک زیر علاج رکھا گیا تھا۔ ان کے مقامی معالجین نے آج بین الاقوامی سفر کی اجازت دی ہے۔ مریم نواز کو تین روز تک مکمل بیڈ ریسٹ پر رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، اور خرابی صحت کے باعث ان کی بیرون ملک روانگی دو بار مؤخر ہوئی۔اس دوران، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن سے جنیوا پہنچ چکے ہیں۔ مریم نواز کا جنیوا میں طبی معائنے کے بعد لندن اور یورپ کے مختلف ممالک کے دورے بھی متوقع ہیں۔