شہید ہونے والوں میں 8خواتین ،6بچے شامل، جنین میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری
غزہ(آئی این پی)شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت کی ایمرجنسی سروس کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں 8 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ادھر جنین میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہیں۔