یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل، سیکڑوں پاکستان پہنچ گئے

ویزے پہلے ہی بند ، اب امارات سے پاکستانیوں کو نکالا جارہا ہے، حکومت نوٹس نہیں لے رہی، پروموٹرز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران امریکہ جنگ نے عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردئیے، سیکڑوں ہم وطن واپس پاکستان پہنچ گئے اور انہیں بھجوانے والے اوورسیز ایمپلائز پروموٹرز بھی پریشان ہوگئے۔ پروموٹرز کو عرصہ دراز سے اربوں روپے سکیورٹی کی مد میں عرب امارات میں جمع کرانے کے باوجود مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے، حکومت کی جانب سے بھی اس اہم ترین مسلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔