لاہور( کرائم رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہر ای بائیک پر پانچ کاربن کریڈٹ دئیے جائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 50 ہزار روپے کی مالی امداد بھی دی جائے گی ۔ پروگرام کے تحت 31 مختلف سیکٹرز کو گرین کریڈٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔پنکھوں ، لائٹس، ای بائیکس،ای رکشہ،روف گارڈننگ،شجرکاری ، ای چارجنگ سلوشنز اور دیگر ماحول دوست اشیا کی خریداری اور استعمال پر کریڈٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے ری سائیکلنگ مشین میں پلاسٹک کی بوتل ڈال کر پروگرام کا افتتاح کیا۔