ترکمانستان کے ساتھ تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لئے اہم ہے:وفاقی وزیر مصدق ملک
اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے ملاقات کی اورپاکستان ترکمانستان توانائی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ترکمان کے سفیرنے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں واضح بہتری ہوئی ہے،معیشت میں بہتری کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ترکمانستان کے ساتھ تاپی منصوبہ پاکستان کی توانائی ضروریات کے لیے اہم ہے، تاپی منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے سفیر کی جانب سے ترکمانستان کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔