جنگ بھارت نے شروع کی، اس کا اختتام ہم کریں گے:عظمیٰ بخاری

جنگ بھارت نے شروع کی، اس کا اختتام ہم کریں گے:عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے ردعمل میں کہا کہ جنگ بھارت نے شروع کی اور اب اس کا خاتمہ ہم کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستانی فوج پر فرض ہے کہ وہ دشمن کی میلی آنکھوں کو پھوڑ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سفید جھنڈے لہرا کر یا جو بھی کرے، جنگ کا آغاز بھارت نے کیا اور اس کا اختتام ہم کریں گے۔ پاکستان اپنے ایک ایک بے گناہ شہید کا بدلہ لے گا اور افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "مودی گجرات کا قصائی ہے اور بی جے پی کے دور حکومت میں ہمیشہ فالز فلیگ آپریشنز ہوتے ہیں، بھارت ہر جگہ سے لعنتیں وصول کر رہا ہے۔ ہم اپنے ہمسائے کو بدل نہیں سکتے، لیکن ہم اسے انسان کا بچہ ضرور بنائیں گے۔"

عظمیٰ بخاری نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس عقل ہوتی تو مودی وزیراعظم نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر بول رہا ہے، لیکن امریکا نے بھی بھارت کے اقدامات کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے پاس اپنے دفاع کا حق ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بھارت کے پیچھے ہٹنے پر معافی دینے کا فیصلہ پاکستان کرے گا اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اس معاملے پر واضح اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔