پاکستان پُرامن ملک ہے، جنگ نہیں چاہتے: عظمیٰ بخاری

پاکستان پُرامن ملک ہے، جنگ نہیں چاہتے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا بھی جانتے ہیں۔

لاہور میں یوم تشکر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ آج ملک بھر میں عوام اپنی افواج کی کامیابی پر جشن منا رہے ہیں جبکہ بھارت میں لوگ وزیراعظم نریندر مودی سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "بھارتی میڈیا کی زبانوں سے جو آگ نکل رہی تھی، وہ ہمارے شاہینوں نے ٹھنڈی کر دی ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے وہ رافیل طیارے گرائے ہیں جنہیں دنیا ناقابلِ تسخیر سمجھتی تھی۔ اللّٰہ تعالیٰ نے افواجِ پاکستان اور قوم کو سرخرو کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ "ہماری افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، مودی کو جو ڈان بننے کا شوق تھا، وہ اب ختم ہو چکا ہے۔"