پاکستانی حملے کا خوف‘ عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں آج سے سول مشقیں ہوں گی

 نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان کی جانب سے حملے کے خوف سے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق   بھارتی حکومت نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ موثر شہری دفاع کے لیے فرضی مشقیں شروع کریں، جن میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آئوٹ اقدامات، اہم تنصیبات کو چھپانے اور انخلا کے منصوبے شامل ہیں۔مودی حکومت کے احکامات کے تحت ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں  آج سول ڈیفنس سیکیورٹی کی ایک اہم مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔