بھارتی پابندی کے باعث نگر کیرتن کرتارپور نہ پہنچ سکا، تقاریب سرحد کے دونوں جانب

بھارتی پابندی کے باعث نگر کیرتن کرتارپور نہ پہنچ سکا، تقاریب سرحد کے دونوں جانب

بھارت کی جانب سے کرتارپور کوریڈور بند رکھنے کے باعث سکھوں کا مذہبی جلوس نگر کیرتن نگر کیرتن گوردوارہ دربار صاحب تک نہ پہنچ سکا، جس کے باعث تقریب سرحد کے دونوں اطراف اپنی اپنی حدود میں منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے پنجاب سے آنے والے سکھوں کے مذہبی جلوس نگر کیرتن کے استقبال کے لیے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور  کے زیرو لائن گیٹ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تاہم بھارتی حکام کی جانب سےکرتار پور راہداری بند رکھنے کے باعث جلوس کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔پاکستان کی جانب سے سردار اندر جیت سنگھ، سابق رکن پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی  کی قیادت میں پاک درشن ڈیوڑھی سے زیرو لائن تک ایک جلوس نکالا گیا۔ زیرو لائن گیٹ بند ہونے کے باعث دونوں ممالک کی جانب سے مذہبی تقاریب اپنی اپنی حدود میں منعقد کی گئیں اور شرکاء نے نگر کیرتن کے موقع پر مذہبی رسومات ادا کیں۔واضح رہے کہ نگر کیرتن میں شریک قافلہ 28 فروری کو بھارتی پنجاب کے شہر سری مکتسر صاحب سے نیرو ل سیوا سوسائٹی کے زیر اہتمام بھائی جگدیپ سنگھ کی قیادت میں روانہ ہوا تھا۔