مجتبیٰ شجاع الرحمن لاہور،بلال یاسین گوجرانوالہ اورگجرات،بلال اکبر راولپنڈی ،صہیب ملتان میں ڈیوٹی کرینگے
لاہور ( کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں انتظامات کی نگرانی پر صوبائی وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے کینٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا کو صوبہ کی 9 ڈویڑن کی ماہ صیام کے انتظامات کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن صوبائی دارالحکومت لاہور ڈویڑن کی نگرانی کریں گے، صوبائی وزیر بلال یاسین گوجرانوالہ اور گجرات ڈویڑن کی نگرانی کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کوراولپنڈی، ذیشان رفیق کو سرگودھا ، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب احمد برتھ کو ملتان، سردار شیر علی گورچانی کو بہاولپور،کاظم پیرزادہ کو ڈی جی خان، خواجہ عمران نذیر کوفیصل آباد اور رانا سکندر حیات کو ساہیوال کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
ڈیوٹی لگ گئی