امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی شادی کی تصاویروائرل

جے ڈی وینس کو کرتا پاجامہ اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کو ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے
    واشنگٹن (آئی  این پی )امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو کرتا پاجامہ جبکہ ان کی اہلیہ اوشا وینس کو ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے،دونوں کے گلے میں ورمالا بھی موجود ہے۔ جے ڈی وینس کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے کی وجہ ان کا شادی کی تقریب کے لیے منتخب کیا گیا لباس ہے