واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی تقریر کے دوران مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور غزہ میں جاری جنگ پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس جارجیا میں منعقدہ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران متعدد بار مظاہرین نے انہیں روک دیا۔مظاہرین نے اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اسے نسل کشی قرار دیا۔