کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت ‘خشک سالی کا خطرہ

منگلا اور تربیلا ڈیمز میں  چار یا پانچ دن میںپانی مکمل ختم ہونے کا خدشہ ہے:محکمہ آبپاشی سندھ
کراچی(آئی این پی ) کراچی سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت اور خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا۔ سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی  کی جانب سے ایک مراسلہ لکھا گیا  ہے۔مراسلے میں منگلا اور تربیلا ڈیمز میں آئندہ 4 سے 5 دنوں میں پانی مکمل طور پرختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خشک سالی کے اثرات کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگرشہروں  پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔حکام کے مطابق رواں ربیع سیزن 25-2024 میں بارشیں بہت کم ہوئی، بارشیں نہ ہونے سے پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں،