اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2025 منظور کر لیا جبکہ سول کورٹس ترمیمی بل 2025 اور کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے گئے۔بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کیے۔سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیر قانون اعظم نذیر نے کہا وقفہ سوالات جوابات کی تیاری نہیں کر سکا، وقفہ سوالات جوابات آج کے سیشن کی حد تک معطل کر دیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات جوابات معطل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی جو منظور کر لی گئی۔قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کے بل پر رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی