پیرا فورس ایکٹ،4 نئے قوانین شامل

شکایات کا سلسلہ جاری،افسروں ،اہلکاروں پرثبوتوں کیساتھ من مانیوں،رشوت الزامات ،ایکشن کا حکم ،
 لاہور (خصوصی رپورٹ )پیرا فورس ایکٹ 2024 میں 4 نئے قوانین شامل،4 اہم قوانین کا دائرہ کار بڑھایا گیا مگر دو سری طرف پیرا فورس افسروں واہلکاروں کیخلاف وزیر اعلیٰ پورٹل پر شکایات کا سلسلہ جاری ہے ۔ پورٹل پر درج18 شکایات میں پیرا فورس افسروں واہلکاروں پر ویڈیو تصاویر کے ثبوتوں کیساتھ من مانیوں اور رشوت لینیکے الزامات لگائے گئیہیں۔وزیر اعلیٰ نے شکایات کے ازالہ کیلئے افسرو ں و اہلکاروں کیخلاف ایکشن کا حکم دیدیا ۔دوسری طرف پیرا فورس ایکٹ میں پنجاب سروسز ٹیکس ایکٹ 2012 بھی Enforcement Act میں شامل کردیا گیا ،LDA ایکٹ 1975 سخت ریگولیشن کے تحت جائیداد پر ناجائز قبضے کیخلاف نیا قانون فوری نافذ،PHA ایکٹ 2025 کو بھی شیڈول کا حصہ بنا دیا گیا۔ ڈی جی پیرا فورس کے مطابق افسروں اور قابضین کیخلاف شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے ،شہریوں کی جائیداد کے تحفظ کیلئے نئے قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی