فیفا نے بلجیم کیخلاف اہم مقابلے سے قبل امریکی فٹبالر کی ایک میچ کی معطلی روک دی

امریکی صدر کاا ظہار تشکر، بلجیم فٹبال ایسوسی ایشن کا شدید حیرت کا اظہار ، قانونی آپشنز پر غور شروع کردیا
میامنی(سپورٹس ڈیسک )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر امریکی فٹبال ٹیم کو بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل کے میچ سے پہلے بڑا ریلیف دیدیا۔فیفا نے ریڈ کارڈ کے نتیجے میں امریکی ٹیم کے اہم کھلاڑی فلورین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی روک دی۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق فیفا نے بالوگن کی معطلی پر عملدرآمد ایک سال کے لئے معطل کر دیا۔2جولائی کو امریکی فٹبالر بالوگن کو بوسنیا ہرزگوینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا اور ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر سے ریڈ کارڈ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔