پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہیں ملا،چودھری رفیق آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے
مظفرآباد(آن لائن)آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات چوہدری رفیق نیر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا چوہدری رفیق نیر نے اپنا استعفی وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو بھجوا دیاوزیر اطلاعات چوہدری رفیق نیر نے استعفی دینے کی تصدیق کر دی ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری رفیق نیرنے حلقہ کھوئی رٹہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے ۔چوہدری رفیق نیر کو عام انتخابات 2026 کے لیے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھاپارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر چوہدری رفیق نیر پیپلز پارٹی سے دلبرداشتہ ہو گئے